پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،8ستمبر 2021
07:00 PM, 7 Sep, 2021
کینیا کی وزیر دفاع، مونیکا جوما کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہء خیال۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کا اعلان، افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم محمداحسن اخوند ہوں گے، ملاعبدالغنی قائم مقام نائب وزیراعظم ہوں گے، سراج حقانی قائم مقام وزیر داخلہ ہوں گے۔ کے الیکٹرک کا انوکھا کارنامہ، بلڈرکے30برس پرانے 25ہزار روپے کےواجبات پرآج رہائشی عمارت کی بجلی کاٹ دی، گلستان جوہر بلاک ون میں رہائشی عمارت فاران سینٹر کی بجلی منقطع کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی سرکار کے پنجاب میں تین سال مکمل، تبدیلی سرکار نے تین سالوں میں اہم عہدوں پر تعینات متعدد افسران کی بار بار اکھاڑ پچھاڑ کی گئی، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی حکومت نے اتنے بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ، تبدیلی سرکار میں تبدیلیوں کی بہار لگ گئی۔ عالمی بنک کے اعلیٰ سطح وفد کا پی آئی اے آفس کا دورہ، کابل سے عالمی بنک کے اراکین کے انخلا میں مدد دینے پر پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا، عالمی بنک وفد کی قیادت ڈاریکٹر سٹرٹیجی نے کی جبکہ دیگر اراکین میں عالمی بنک کے پاکستان اور افغانستان کے سربراہان بھی شامل تھے، عالمی بنک کے وفد نے سی ای او ائیر مارشل (ر) ارشد ملک اور افغانستان پرواز والے عملے کو شیلڈز بھی پیش کیں۔