گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس میں اہم پیش رفت

09:59 AM, 7 Sep, 2022

احمد علی
لاہور: گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس میں ملوث مرکزی ملزم ریمبو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی. ایڈیشنل سیشن جج عشرت حیسن نے کیس پر سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے مکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان میں ریمبو، شہر یار خان اور ارسلان وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمات درج ہیں۔ ٹک ٹاکر خاتون نے چھ ملزمان کو جیل میں شناخت کیا تھا۔ پراسکیوشن کی جانب سے عدالت میں دو چالان جمع کروائے گئے ہیں۔ ایک چالان ریمبو کے خلاف جمع کروایا گیا جبکہ دوسرے چالان میں دیگر 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان پر ٹک ٹاکر خاتون سے جشن آزادی کے والے دن مینار پاکستان پر بد سلوکی کرنے کا الزام عائد ہے۔ ٹک ٹاک خاتون عائشہ کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر خاتون کو دھکم پیل کرکے ہراساں کیا گیا۔ ملزمان نے اس کے کپڑے تک پھاڑ دئیے تھے۔ تاریخی دن اور مقام پر خاتون کے ساتھ بد سلوکی کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی۔
مزیدخبریں