حضرت امام حسینؑ کاچہلم آج مذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایاجائے گا
10:43 AM, 7 Sep, 2023
اقوام عالم کے دلوں کے حکمران حضرت امام حسین ؑ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں اسلام آباد ،پشاور، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس اور تعزیے برآمد کیے جائیں گےاور اسی دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔پشاور لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، جلوس کے روٹس پر ماہر سنائپرز تعینات ہیں اورملحقہ راستے کنٹینرز لگا کر سیل کئے گئے ہیں اس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے ، لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس امام بارگاہ گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا. خیال رہے کہ سندھ حکومت نے حضرت امام حسیین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر آج تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نجی اور سرکاری سکول بند رہیں گے۔تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کیا گیاتھا۔