بجلی بچت پروگرام،ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کےوقت بند کرنے کی تجویز پیش

02:58 PM, 7 Sep, 2023

احمد علی
ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ اسپتال، فارمیسی، ریسٹورنٹس پر ٹیک اوے، شیر فروش اور تنور کھلے رہیں گے، مغرب کے وقت کمرشل سرگرمیاں بند ہونے سے روزانہ ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔ اکتوبر میں موسم تبدیل ہونے سے رات کو درجہ حرارت 15 ڈگری تک کم ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں بجلی کی مانگ 3000 سے 4000 میگاواٹ رہ جاتی ہے۔۔ بجلی کی مانگ کم ہونے سے فرنس آئل سمیت دیگر مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو گی۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے۔۔ تجویز پر عمل درآمد کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا۔۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیارکیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں