پیپلزپارٹی کےاہم عہدیدار بھاری منشیات کےساتھ گرفتار،مقدمہ درج

04:48 PM, 7 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی ھاری کمیٹی کے عہدیدار کئی لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار ہوگئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق جیکب آباد سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری کو منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد صدیق لوہر سے 30 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے اور ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ ریاست کی جانب سے اے ایس آئی عبدالخالق سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں