پاکستانی معروف اداکارہ کی ایک اور ویڈیوسوشل میڈیاپرآگئی

04:55 PM, 7 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی منفرد انداز میں گانا گاتے ہوئے ویڈیو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے منفرد انداز میں گانا گاتے ویڈیو جاری کر دی، ہانیہ عامر کی جاری کردہ ویڈیو میں اداکارہ خوشگوار موڈ میں انگریزی گانا گنگا رہی ہیں، ویڈیو میں انکی دوست گلوکارہ ماریہ اونیرا بھی موجود ہیں۔ ہانیہ نے ویڈیو کے ذریعے اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو ہزاروں لائکس اور کمنٹس مل رہے ہیں۔

مزیدخبریں