پی ٹی آئی کا پاور شو، اسلام آباد انتظامیہ نے راستوں کو بند کرنا شروع کردیا

09:42 PM, 7 Sep, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پاور شو کا معاملہ، اسلام آباد انتظامیہ نے مزید جگہوں راستوں کو بند کرنا شروع کردیا، دوسری جانب شیر افضل مروت  کا بھی اہم بیان آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق 8 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے مزید جگہوں راستوں کو بند کرنا شروع کردیا،ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے نادرا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے سرینہ چوک پر بھی کنٹینرز لگا دیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے، کہا کہ کل اتوار کے روز دو بجے سنگجانی کے مقام پر پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد ہو رہا ہے،فی الوقت حالات ٹھیک ہیں،ہم کل 12 بجے میرے ایف ایٹ دفتر سے جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے کارکنان سے میرے دفتر پہنچنے کے اپیل ہے،ہم یہاں سے جلسہ گاہ کیلئے قافلے کی شکل میں روانہ ہوں گے،پوری استقامت اور اتحاد سے جلسہ گاہ پہنچنا ہے،اگر راستے میں کوئج رکاوٹ ہوئی اور روڈ بلاک ہوا تو اس کو بھی کلیئر کرنا ہے۔

مزیدخبریں