ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کل اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا یہ جلسہ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے ہے،محمود خان اچکزئی نے کہا سب کو جلسے کی اجازت ہونی چا ہیے، کل کا میلا پاکستان کی بقاء کے لیے ہو گا جبکہ صوبائی صدر انصاف ریڈنگ محمد عاطف حلیم نے کہا پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ عظیم الشان اور تاریخی جلسہ ہوگا ۔
تفصیلات کےمطابق اسد قیصر نےمیڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام سے امید رکھتا ہوں کل آئیں گے،کسی پاس گاڑی یا موٹرسائیکل نہیں تو پیدل آجائے،اس جلسے کا بنیادی مقصد بانی چیئرمین کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانی ہے،امن و امان کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے جلسہ کررہے ہیں،ملک کو غاصبوں سے نجات دینے کیلئے سب کو کل نکلنا ہوگا،جوڈیشنل پیکج میں مختکف پروپوزل یر غور ہے،عدلیہ میں اثررسوخ کو بڑھایا جارہا ہے۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائیں گے،ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو پریشرائز کیا جارہا ہے ۔یہ قانون سازی کررہے ہیں یا من مانی کررہے ہیں،آپ ہمیں دیوار کیساتھ لگانا چاہتے ہیں،ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا 8 ستمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا،بانی پی ٹی آئی کے وقت اور آج کی دھاندلی زدہ حکومت کا موازنہ کر لیں، ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا کرپشن کی عادی حکومت نے، جو ہمیشہ ملک کو لوٹتے رہے انہی کو اقتدار دلوایا گیا، ملک کو لوٹنے والوں کو این آر او دینے والے جرم میں برابر شریک ہیں۔
محمود خان اچکزئی نےجلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کارکنان ہزاروں کی تعداد میں اس وقت جہاں جمع ہو گئے ہیں ،تمام جماعتوں کو جلسوں کی اجازت ہیں، ملک میں بدترین بحران ہے،پاکستان خطرناک بحران سے دو چار ہے، سب کی ذمہ داری ہے ملک خو بحران سے نکالنا چاہیے،اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اسٹیک ہولرز کو ملک کو سوچنا ہو گا ،جلسے اس لئےنہیں بلائے جاتے کہ اس میں لوگوں کو گالیاں دی جائیں۔
وہ لیڈر جیل میں ہے جو سب سے زیادہ طاقت رکھتا ہے ،یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ اس کا ملٹری ٹرائل ہونا چاہیے،ملٹری ٹرائل کسی بھی سویلین کا نہیں ہو سکتا،حکمران وقت سے اپیل ہے مہربانی کریں،سب کو جلسے کی اجازت ہونی چا ہیے، کل کا میلا پاکستان کی بقاء کے لیے ہو گا ۔
صوبائی صدر انصاف ریڈنگ محمد عاطف حلیم نے کہا پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ عظیم الشان اور تاریخی جلسہ ہوگا،اسلام آباد جلسہ صرف طاقتور قوتوں کے لیے خاموش پیغام ہوگا کہ عوام کس کے ساتھ ہے،عوام اپنے حق کے لیے ایک دفعہ پہلے 8 فروری کو خاموش بغاوت کا اعلان کر چکی ہے،اسلام آباد جلسہ مینڈیٹ چوروں کو یاداشت کرائے گا کہ ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم قبول ہے۔
رجیم چینج اور 9 مئی کے نام نہاد واقعہ کے بعد قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، کل جلسے میں لوگ واضح پیغام دینگے کہ وہ ملک میں جاری ظلم و جبر، فسطائیت اور فارم 47 کی حکومت کے خلاف نکلے ہیں، سیاست کرنا اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا سیاسی لوگوں کا کام ہے، اداروں کا نہیں،بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے انھیں Absolutely Not کہنے کی سزا دی گئی۔