’’پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت تباہ کر دی‘‘

06:28 AM, 8 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کےرہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کسی گھرکے بنکھے لائٹ بند کرنے سے بجلی کابل کم کرنا توآسان ہے ٗکہاں گئی معاشی ٹیم؟ ٗاب تک تین وزیرخزانہ تین سال میں تبدیل کرچکے ہیں ٗہماراوزیرخزانہ کون ہے نہیں پتہ۔ ٗچارایف بی آرچیئرمین تبدیل کرچکے ہیں ٗاگرکوئی دل پرہاتھ رکھے توکوئی سوچ سکتاہے کہ خان صاحب جس ٹیم کاذکرکرتے تھے وہ حفیظ شیخ اورحماد اظہرہوگا ٗمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لئے معیشت اہم ہے ٗجب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے معیشت تباہ ہے ٗوزیراعظم اوران کے وزراء ایسی باتیں کرتے ہیں کہ ہنسی آتی ہے ٗوزارت خزانہ میں تبدیلی ہوئی ہے ٗ وزیراعظم باربار ٹیم تبدیل کرتے ہیں ٗحماد اظہرنے بھی بڑے دعوے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آمدنی بڑھ نہیں رہی مہنگائی بڑھ رہی ہے ٗوزیراعظم اورحماد اظہرتازہ سروے دیکھیں ٗمہنگائی غربت اورمہنگائی ملک کے اہم مسئلے ہیں ٗکرنٹ اکائونٹ ڈیفیسٹ کومثبت کہا جارہا ہے ٗعوام کی حالت ویسی کی ویسی ہے ٗ محمد زبیر نے کہا کہ حماد اظہرکے اوپربٹھادیا شوکت ترین کوپھرایک کمیٹی بھی بنائی بنائی گئی ٗحماداظہراگلےسال کی بات کررہے ہیں ٗاس وقت گروتھ ریٹ کیا ہے ٗ1.5فیصد رہے گی ٗ
مزیدخبریں