پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،08 اپریل، 2021

07:58 AM, 8 Apr, 2021

حسان عبداللہ

آسان قرضوں کےلیے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، اب قرضوں کےلیے بینکس بھی تیار ہیں اور اسکمیں بھی لانچ ہورہی ہیں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا۔

کراچی میں تجاوزات پر سپریم کورٹ کا کمشنرکی رپورٹ پر برہمی کا اظہار، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیرالمنزلہ عمارت بن جاتی ہے، ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ آنکھیں کھولیں، ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، عدالت کا وائے ایم سی اے پارک بحال کرنے اور باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کا حکم۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہراہ قائدین تجاوزات کیس کی سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہیں، چیف جسٹس ڈی جی ایس بی سی اے پر برہم، کہا ہمارے سامنے غلط بیانی مت کریں، کل آپ لوگ سپریم کورٹ کی عمارت بھی کسی کو دے دیں گے، دنیا کو معلوم ہے کون ایس بی سی اے چلا رہا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا، سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

چئیرمین سینیٹ پر کوئی معاملات طے نہیں ہوئے، سلیم مانڈوی والا کی احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو، کہا پی ڈی ایم ختم نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی یا کسی بھی پارٹی کی حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سینیٹ کے اندر تمام پارٹیاں ایک صفحہ پر ہونگی، ہم نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے، اپوزیشن سینیٹ کے اندر متحد ہوگی۔

مزیدخبریں