سعودی عرب میں تین پاکستانی ہم وطنوں کو لوٹنے پر گرفتار
09:10 AM, 8 Apr, 2021
جدہ ( ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تین ایسے پاکستانیوں کو حکام کی طرف سے گرفتار کیا گیا تھا جو سکیورٹی اہلکار بن کر اپنے ہی ہم وطن پاکستانی کو لوٹنے میں مصروف تھے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کی پولیس نے تین غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے فراڈ کرنے کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کر رکھا تھا۔ یہ پاکستانی سکیورٹی اہلکار بن کر ایسے پاکستانیوں کو ڈھونڈتے تھے جو غیر قانونی ہوتے تھے اور پھر یہ انہیں بلیک میل کر کے انہیں رقمیں اینٹھتے تھے۔جدہ کی پولیس نے جب تفتیش کی اور ان لوگوں کے بارے میں ثبوت ملے تو ان پاکستانیوں کے گھر پر چھاپا مارا گیا جہاں سے کرنسی اور منشیات کی ایک بڑی تعداد ملی ٗ ان افراد سے مزید انکشافات کی توقع ہے جس کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائیگا۔