فیس ماسک کی وجہ سے چوری پکڑی گئی

11:41 AM, 8 Apr, 2021

حسان عبداللہ

یو اے ای میں چہرے پر لگانے والے ماسک کی مدد سے ایک چوری کی واردات پکڑی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا کہ اسکی خادمہ اس کے کمرے سے مسلسل چوریاں کر رہی تھی، تاہم اسے اس بات کا اس وقت پتہ چلا جب اس کا فینسی فیس ماسک خادمہ کے کمرے سے ملا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ جب خادمہ سے فیس ماسک کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ اس کی مالکن نے خود اسے دیا ہے۔ خاتون نے کہ میں نے اسے اپنا فیس ماسک نہیں دیا تھا، وہ جھوٹ بول رہی تھی۔

بعدازں مالکن کی جانب سے کمرے کی تلاشی لی گئی تو وہاں اسے موبائل فونز، آئی پیڈ، کچھ جیولری، مہنگے چشمے اور دیگر چیزیں بھی ملیں۔

خاتون نے اس انکشاف پر پولیس حکام سے رابطہ کیا جس پر خادمہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں