صدارتی آرڈیننس :ایچ ای سی کی خودمختاری ختم

11:43 AM, 8 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز)حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری کو ختم کرتے ہوئے اسے وزارت تعلیم کے زیر تحت کر دیا گیا ہے اور اب ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت کی اجازت کے مرہون منت ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی طرف سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے تحت اب ایچ ای سی خود مختار ادارہ نہیں رہا بلکہ یہ وزارت تعلیم کے ماتحت کر دیا گیا ہے ٗ اب ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے ۔آرڈیننس کے مطابق چیئر مین ایچ ای سی کی تعیناتی کی مدت دو سال ٗ اراکین کی تعیناتی کی مدت چار سال کیلئے ہوا کرے گی ٗحیران کن طور پر اس آرڈیننس کا اطلاق پرانی تاریخ سے کیا گیا ہے یعنی اس پر عمل 26 مارچ سے شروع ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت نے سابق چیئر مین ایچ ای سی طارق بنوری کو بھی 26 مارچ کو ہی عہدے سے ہٹایا تھا۔
مزیدخبریں