کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

01:45 PM, 8 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) کورنگی مہران ٹاون رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی۔ جس میں انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزم صدام،سلیم عرف سلو نے سولجر بازار، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو مزید تفیش کے کئے پولیس کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں