پاکستان کی تین سال کے بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی

03:48 PM, 8 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کی تین سال کے بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی۔ کیپٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے یورو بانڈز سے 2.5 ارب ڈالر مل گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیپٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے یورو بانڈز سے 2.5 ارب ڈالر مل گئے۔ یورو بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطی، یورپ اور امریکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے پہلی بار گلوبل میڈیم ٹرم پروگرام کے تحت بانڈز جاری کئے۔ پاکستان مستقبل میں بھی کیپٹل مارکیٹ میں بانڈز جاری کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں