پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،9 اپریل2021

07:02 PM, 8 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان کی تین سال کے بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کیپٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے یورو بانڈز سے 2.5 ارب ڈالر مل گئے، یورو بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطی، یورپ اور امریکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی، اعلامیہ وزارت خزانہ

کراچی: رینجرزاور ایف آئی اے کی شاہ لطیف میں مشترکہ کارروائی۔ سوشل میڈیا کےزریعےسادہ لوح عوام کو ہپناٹائز کر کے لوٹنے والے گروہ کے دوکارندے گرفتار، ملزمان میں اویس عرف نانا بنگالی عرف لال مسیح اورارسلان ساجد شامل ہے

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو۔ مزید طارق بشیر چیمہ نے وزیرِ اعظم کو وزارتِ ہاوسنگ کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 52 کروڑ کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس7 ارب 15 کروڑ ڈالر موجود ہیں

خریف سیزن میں پانی کی 14فیصد تک کمی ہوگی۔ ارسا ایڈوائزری کمیٹی نے فصل خریف میں صوبوں کو دستیاب پانی کی منظوری دے دی۔ ارسا ائڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئر مین ارسا راو ارشاد علی خان کی زیر صدارت ہوا اعلامیہُ

مزیدخبریں