اپوزیشن نے پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کردی

07:03 AM, 8 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کی قیادت کو مصالحت کی پیشکش کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے یہ پیشکش کرنے سے پہلے تمام اتحادی رہنمائوں سے مشاورت کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ ہم الیکشن اصلاحات کیلئے مشاورت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاہم اگر تحریک انصاف کی لیڈرشپ کسی اور معاملے پر تعاون کرتی ہے تو اس پر بعد میں سوچ بچار کرکے غور کیا جائے گا۔ ابھی ہمارا فوکس صرف انتخابی اصلاحات پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، تحریک عدم اعتماد برقرار، قومی اسمبلی بحال خیال رہے کہ گذشتہ روز عدالت نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دیدیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے قومی اسمبلی تحیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسے بحال کر دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 9 اپریل کو کرانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو فوری نئی وزیر اعظم کا الیکشن کرایا جائے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ‌کہا ہے کہ کسی ممبر کو ووٹ دینے سے نہیں‌روکا جائے گا.عدالتی احکامات پر فوری عمل در آمد کیا جائے.اسپیکر تحریک عدم اعتماد نمٹانے تک اجلاس موخر نہیں کر سکیں گے. چیف جسٹس عمر عطا کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بنچ کا حصہ تھے۔
مزیدخبریں