عالمی سازش کے خلاف کمیشن تشکیل دے دیا، فواد چودھری
11:21 AM, 8 Apr, 2022
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کمیشن کی سربراہی کریں گے، کمیشن تحقیقات کرے گا سازش کہاں سے ہوئی. ان کا کہنا تھا کہ کمیشن تحقیقات کرے گا سازش کہاں سے ہوئی، سپریم کورٹ میں نظرثانی کےلئے جائیں گے، تحریک عدم اعتماد عمومی نہیں عالمی سازش کے تحت آئی، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ممبران اسمبلی کو سازش کا ریکارڈ شواہد دکھایا جائیگا، ریکارڈ دیکھنے کے باوجود اگر ارکان اسمبلی جائیں گے تو پھر قوم غلامی میں چلی جائے گی. وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پارلیمان کی حاکمیت پڑ گئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظرثانی کا سوچ رہے ہیں، وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، کابینہ نے چیف الیکشن کمشنراور الیکشن کمیشن کے کردار پر تشویش کااظہار کیا، الیکشن کمیشن کا بیان حقائق کے منافی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کمیشن غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلہ کا جائزہ لے گا، کمیشن مقامی ہینڈلرز اور رجیم تبدیلی کا تعلق دیکھے گا، 8 سے زائد منحرف ارکان کو غیر ملکی سفارتخانہ نے رابطہ کیا ریکارڈ موجود ہے.