بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک

11:26 AM, 8 Apr, 2022

احمد علی
راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ماشکئی کے قریب سنگی کے علاقے میں کارروائی کی. اطلاعات کے مطابق کارروائی 7 اور 8 اپریل کی رات کو سنگی میں دہشتگردوں کی موجودگی میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیراو اور فرار کے راستے مسدود کئے جانے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ اور دہشت گردوں نے فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے کی کوشش کی،پاک فوج کے بھر پور جوابی وار سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے.آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد آواران اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کو ایک ایک کامیابی یہ حاصل ہو ئی کہ دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان خراب کرنے کے لئے رکھا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھرتی کے 2 بہادر سپوت حوالدار راج ولی خان اور سپاہی اسامہ خان شہید نے جام شہادت نوش کی،اور کارروائی میں 1 افسر زخمی بھی ہوا.
مزیدخبریں