نور الحق قادری کا امام مسجد اقصیٰ سے رابطہ

02:58 PM, 8 Apr, 2022

احمد علی
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی مسجد اقصی کے امام الشیخ عکرمہ الصبری سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت ، مسجد اقصی کے امام الشیخ عکرمہ الصبری نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ فلسطین پر غیر متزلزل موقف قابل ستائش ہے، عمران خان کی طرح واضح اور غیر مبہم الفاظ میں کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جاندار سفارت کاری اور وزیر خارجہ کے اقدامات نے دل جیت لیے. امام الشیخ عکرمہ الصبری کا کہنا تھا کہ امت اسلامیہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ میں موثر آواز بلند کی، عمران خان کی صورت میں موثر آواز فلسطین کیلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کی حمایت کا قرض دعاؤں کی صورت میں ادا کر رہاہے، ہر صبح مسجد اقصیٰ میں عمران خان کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتا ہوں. وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین پر موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، بابائے قوم اور عمران خان کے موقف کے تحت کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے، اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست ہے جس نے خطہ کے امن کو برباد کر دیا، فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی اور انسانی المیہ سے متعلق ہے، بیت المقدس کی حرمت ؛ تقدس کی بحالی اور آزادی پاکستانی قوم کی خواہش ہے، عمران خان مسئلہ فلسطین کے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان فلسطین کیلئے غیر متزلزل حمایت کی سیاسی قیمت چُکا رہے ہیں.
مزیدخبریں