سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، کالعدم جماعتوں کے 8 دہشت گردگرفتار

12:30 PM, 8 Apr, 2023

احمد علی
محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں سے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے2ملزمان گرفتار ہوئے ہیں ، ڈی جی خان، بہاولپورسے ایک،ایک اور گوجرانوالہ سے 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں ۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ ، دھماکا خیزمواد اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 6 ایف آئی آرزدرج کرکے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مختلف اضلاع میں 21 کامبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔
مزیدخبریں