اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ڈرائیور نے سیاحوں پر کار چڑھا دی

01:09 PM, 8 Apr, 2023

احمد علی
اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب میں ڈرائیور نے سیاحوں کو کار سے کچل ڈالا ، اس افسوسناک واقعہ میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے ۔ حملہ آور عرب اسرائیلی تھا ۔ حملے کے بعد اسرائیل نے پولیس اور فوج کی اضافی نفری طلب کرلی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی سیاح تھے ۔دوسری جانب اطالوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والا 1 شخص اس کا شہری تھا ۔
مزیدخبریں