ویب ڈیسک : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ۔ 100 انڈیکس پہلی بار69 ہزارپوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔1203 پوائنٹس کا اضافہ، مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بھرپور تیزی پر اختتام ہوا جبکہ 100 انڈیکس میں 1203 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے ۔
یادرہے گزشتہ ہفتے انڈیکس 68 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
مارکیٹ میں 33 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔202 کے حصص میں تیزی، 121 میں مندی ہوئی۔
۔