جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

04:06 PM, 8 Apr, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف شکایت دائر کر دی گئی۔سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے شکایت دائر کی۔

وقاص ملک ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا، ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری طور پر بطور جج کام سے روکا جائے۔

مزیدخبریں