ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی جبکہ ٹیم کا اعلان 9 اپریل کو ہوگا۔
لاہور میں پنجاب کالج کو چیمپئن شپ جیتنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کو بحال کرنا ہماری پہلی ترجیح تھی، یہ چھوٹے لیول کا ٹورنامنٹ تھا اگلی بار اسے سے بھی بڑا ٹورنامنٹ کروائیں گے، اگلا ٹورنامنٹ انٹر ڈویژن ہوگا جس میں تمام کالج شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جون جولائی تک کلب کے 7 ہزار میچ کروائیں گے۔ مینز کے ساتھ ویمنز کرکٹ کے میچز بھی کروائیں گے، عثمان خان پاکستان کے لیے اہل ہین اور وہ کھیلیں گے۔ پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی، بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے۔ چیمپئن ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز کا فیصلہ 14 اپریل تک ہو جائے گا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں غیر ملکی کوچز کی دستیابی کا دارومدار انکے ساتھ کنٹریکٹ پر ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ 9 اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیں گے۔