لاہور : پیشہ ور گداگروں ، بھکاریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن ، 3 بسیں سڑکوں پر آگئی

06:05 PM, 8 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) پیشہ ور گداگروں،عادی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کےلئے 03 بسیں سڑکوں پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  کریک ڈاؤن کیلئے  مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ اور کریم بلاک کت ایریا میں بڑی بسیں موجود ہیں۔ کریک ڈاؤن کےلئے ضلعی پولیس کے تعاون سے 04 اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں ۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ  رمضان المبارک میں 173 پیشہ وار گداگروں کے خلاف مقدمات درج کروائے دئیے گئے،  04 ہزار سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا، سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ  جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،   گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے،   ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔

  سی ٹی او  لاہور نے کہا کہ  حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی،  عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کردی۔

مزیدخبریں