بجلی 4 روپے 92 پیسے مہنگی کردی

07:50 PM, 8 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) نیپرا نے بجلی  4روپے 92 پیسے مہنگی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی فیول ایڈ جسٹمنٹ میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو اپریل کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہونگی۔

مزیدخبریں