مہلک کورونا وبا سے مزید 68مریض انتقال کر گئے
04:40 AM, 8 Aug, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ صفر نو فیصد ریکارڈ، کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر 55 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے، 4455 مریض رپورٹ ہوئے، سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع، سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس دوپہر میں ہوگا، بازار رات آٹھ بجے تک کھولنے کی تجویز، اسکول مزید 10 روز بند رہیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 68مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں 4ہزار 455افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 82ہزار 076 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 54ہزار 711مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں 10لاکھ 67ہزار 580مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال23ہزار 865اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 55ہزار 002ٹیسٹ کئے گئے۔