گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگرمیں پولنگ کا آغاز

07:06 AM, 8 Aug, 2021

اویس
گلگت (پبلک نیوز) گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگرمیں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے ، صبح پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات اور خوشگوار موسم میں عوام کی طرف سے ووٹنگ کیلئے اچھے ٹرن آؤٹ کی امید کی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں حلقہ 4 نگر میں آج ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس کے تحت صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے، حلقے میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔ حلقہ میں پولنگ سٹیشن میں صبح سے ووٹرز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، فی الحال ووٹرز کی طرف سے اتنا جوش و خروش نہیں لیکن ووٹرز کا تعداد بہت کم بھی نہیں ہے۔ حلقہ نگر 4 میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور آرمی کے جوان حساس پولنگ سٹیشنز کا انتظام سنبھالتے ہوئے ہیں، پولنگ کے دوران موسم بھی خوشگوار ہیں، بادل چھائے ہوئے ہیں اور موسم کی یہ خوشگواریت بھی ووٹرز کو گھروں سے نکالنے میں معاون ثابت ہو گی۔
مزیدخبریں