’خان کا اگلا پڑاؤ سندھ ہوگا‘
08:51 AM, 8 Aug, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگلا پڑاؤانشاءاللہ سندھ ہوگا، خان کے اس اعلان کے بعد افراتفری عیاں ہے. ڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ایڈمنسٹریٹرکے نام سے ڈکٹیٹربٹھا کرلگاتار14سال کی لوٹ مار،کرپشن سے تباہ حال سندھ اورکراچی کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے. انشاءاللہ کشمیر کے بعد سندھ اور کراچی کو بھی لٹیروں سے چھڑائیں گے. شہباز گل نے کہا کہ 14 سال سے لوٹ مار کرنے والوں کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کا اب احساس ہوا، یہ سمجھتے ہیں خان کے آنے سے پہلے جتنی کرپشن کرنی ہے کر لو، سندھ میں 14 سال سے لوٹ مار جاری ہے، مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کا مقصد مزید لوٹ مار کرنا ہے، پی ٹی آئی کا پرچم اب سندھ میں بھی لہرائے گا.