فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز ایک بار پھر تبدیل

11:26 AM, 8 Aug, 2021

حسان عبداللہ

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)‌ فیس بک انتظامیہ اپنے فیچرز کو صارفین کے لیے آسان بنانے کی خاطر اکثر و بیشتر مختلف تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں. اس بار بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے ایک اہم اقدام سامنے آ یا ہے. فیس بک نے اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر بدل دیا ہے۔

سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق سیٹنگز کو اس بار چھ میجر کیٹیگریز کے گروپ میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ اس کے ہر گروپ میں متعلقہ سیٹنگز ہوں گی اور یہ گروپس پریفرنس، پرمیشنز، اکاؤنٹس،یوئر انفارمیشن، کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن اور آڈینئس اینڈ ویزیبلٹی پر مشتمل ہوں گے۔

اس تبدیلی کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین آسانی کے ساتھ وہاں تک رسائی حاصل کر سکیں اور اگر کوئی صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنا چاہے گا تواسے تمام کیٹیگریز اور ان کی سب کیٹیگریز میں ایک ایک کرکے جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ تبدیلی اینڈرائیڈ، موبائل ویب، آئی او ایس اور فیس بک لائٹ ایپس میں متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں