امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

11:27 AM, 8 Aug, 2021

حسان عبداللہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے میں‌بم کی اطلاع کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں.

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ امیتابھ بچن کے بنگلےمیں بم نصب کیا گیا ہے جبکہ اطلاع دینے والے نے یہ بھی کہا کہ ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز پر بھی بارودی مواد نصب کیا گیا ہے اس مبینہ اطلاع کے بعد پولیس اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام ایکشن میں آ گئے اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش شروع کر دی جو اگلے دن تک جاری رہی، کافی دیر تلاش اور تسلی کر لینے کے بعد پولیس حکام کی جانب سے اس اطلاع کو جھوٹا قرار دیا گیا، اس واقعہ کے بعد شہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ اس جھوٹی اطلاع کو دینے والے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے. پولیس نے اس معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے.

مزیدخبریں