کس حکومت نے کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

11:28 AM, 8 Aug, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے مالی سال 2018ء کا تحریک انصاف کے مالی سال 2021ء سے تقابلی جائزہ پیش کر دیا.

رپورٹ کے مطابق2021ء میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 25.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، 2018ء میں ن لیگ کے دور حکومت میں یہ23.2 ارب ڈالر تھیں۔ 2021 میں 15.4 ارب ڈالرکی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں جو 2018 میں 13.5ارب ڈالر تھیں۔ 2021ء میں آئی ٹی برآمدات 2.21 ارب ڈالر رہیں جو 2018ء میں 1.06ارب ڈالر تھیں۔ 2021 میں29.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں جو 2018ء میں19.6 ارب ڈالر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پہلے تین سالوں کے دوران21 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کے آخری تین سالوں میں 30 ارب ڈالر کا قرض لیا۔ 2021 میں 4732 ارب روپے کی ٹیکس آمدن ہوئی جو 2018ء میں 3844 ارب روپے تھی۔ 2021ء میں زرمبادلہ کے ذخائر24.4 ارب ڈالر ہیں جو 2018 میں16.3 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔ 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.8 ارب ڈالر ہے جو2018ء میں19 ارب ڈالر تھا۔

مزیدخبریں