طلال چوہدری کا شہباز گل پر خواتین کو ہراساں کرنیکا الزام

11:30 AM, 8 Aug, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے شہباز گل پر سنگین الزامات عائد کر دیئے ہیں.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر طلال چوہدری نے ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکی عدالت کا بھگوڑا پاکستان میں مشیر بنا بیٹھا ہے، خواتین کو ہراساں کرنے کے ملزم کی امریکہ میں تلاش جاری ہے، امریکہ میں جس کے خلاف عدالت کا فیصلہ جاری ہوا، وہ پاکستان میں روزانہ بازاری زبان استعمال کر رہا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹیوں سے نکالے گئے عناصر پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں، ایسی حکومت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیسے ہوگا جو خواتین کو ہراساں کرنے والوں پر مشتمل ہو.

مزیدخبریں