سندھ حکومت نے 31 اگست تک کیلئے نیاحکمنامہ جاری کردیا

12:20 PM, 8 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں 9 اگست سے کاروبار کھولنے کا فیصلہ۔ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 31 اگست تک کے لئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ کاروبار رات 8 بجے تک کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ جمعہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔ ڈآئن ان پر مکمل پابندی، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں باہر 10 بجے کھانے کی اجازت ہوگی۔ کھلے مقام پر شادی کی تقریب کی رات دس بجے تک اجازت دیدی گئی۔ مزارات اور سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ کراٹے، باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی رہے گی۔ انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی پابندی اٹھالی گئی۔
مزیدخبریں