سندھ میں سکولز و کالجز 19 اگست تک بند رہیں گے

03:54 PM, 8 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ بھر میں سکولز و کالجز 19 اگست تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ اور محکمہ کالجز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز 19 اگست تک بند رہیں گے۔ کالجز میں تدریسی عمل 19 اگست تک بند رہے گا۔ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔ سندھ بھر میں بارہویں جماعت کے بقیہ امتحانات کا عمل 10 اگست سے بحال ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں 19 اگست تک تدریسی عمل بند رہے گا ۔ 10 اگست سے تعلیمی بورڈز اور جامعات کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی بورڈ اور جامعات کے امتحانات لیے جا سکے گے۔
مزیدخبریں