کوئٹہ: پولیس وین کے قریب دھماکہ 2 اہلکار شہید
05:03 PM, 8 Aug, 2021
کوئٹہ ( پبلک نیوز) زرغون روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں.زخمیوں میں 8 پولیس اہلکار اور باقی راہگیر شامل ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی بھی ہوگئے جس میں 5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرلیا گیا ہے. ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے . دہشت گرد بلوچستان کی امن خراب کرنا چاہیے ہیں اورخوف و ہراس بھیلانا چاہیے ہیں۔ پرامن بلوچستان کی حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کوئٹہ سرینا چوک پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک و صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں ہر وقت ناکام رہے جاتے ہیں. قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو آئندہ بھی ناکام بنائیں گے. انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں. گورنر ظہور آغا نے زخمیوں کے علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی. انہوں نے دھماکے میں شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.