بل گیٹس کا کورونا وائرس سے متعلق حیران کن بیان
06:16 PM, 8 Aug, 2021
ویب ڈیسک ( پبلک نیوز) بانی مائیکرو سافٹ بل گیٹس نے کہا ہے کہ متنازعہ کورونا وائرس ماخذ کے حوالے تحقیقات کا جان بچانے کے لیے مخصوص اقدامات سے براہ راست کسی قسم کا تعلق نہیں۔ آسٹریلین اخبار نے اپنی ایک شائع ہونے والی رپورٹ میں میں بل گیٹس کا حوالہ دیا ہے اور کہا کہ انہوں نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سارس سی او وی ٹو کی ابتدا کے بارے تحقیقات اور جو سائنسدانوں کے درمیان انتہائی متنازعہ بن چکی ہیں اور جس نے چائینہ اور امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان کشیدگی کو ہوا دی ہے ماسک اور ویکسین کی افادیت میں تبدیلی نہیں لائے گی۔ مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو ان چیزوں کی جانچ پڑتال کرنی چاہئے لیکن ان کا زندگیاں بچانے کے لئے خصوصی اقدامات سے براہ راست کسی قسم کا تعلق نہیں۔