لاہور: تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں نوجوان کی نئی بائیک چوری
03:46 PM, 8 Aug, 2023
لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں نوجوان کی نئی بائیک چوری ہوگئی۔ لاہور جرائم کا گڑھ بن گیا۔ لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں نوجوان کی نئی بائیک چوری ہوگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی یونیورسٹی کا طالب علم اپنی اپلائیڈ فار بائیک باہر کھڑی کرکے یونیورسٹی گیا تو چور حفاظتی تالے کاٹ کر موٹرسائیکل لے اڑے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو مخصوص آلات سے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔