خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر عائد ٹیکس میں کمی

10:07 AM, 8 Aug, 2024

ویب ڈیسک: خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے مزدوروں پر 5ہزار فی ایئر ٹکٹ ایکسائز ڈیوٹی فکس کردی گئی ہے، لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مقررہ رقم وصول کرے گا۔ 

وفاقی حکومت نے لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں 7ہزار 500 روپے فی ٹکٹ کی کمی کر دی ہے، اب لیبر ویزے کے حامل مسافروں کو 12 ہزار 500 کی بجائے 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کیے جائیں گے، ٹیکس امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیکس پاکستان سے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں