لاہور: پنکھا چلانے پر جھگڑا، ایک سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے کو قتل کردیا

12:22 PM, 8 Aug, 2024

ویب ڈیسک: تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں گھر کے ایک سکیورٹی گارڈ نے دوسرے کو قتل کردیا ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں ایک ہی گھر کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔ دونوں سیکیورٹی گارڈز میں پنکھا چلانے پر جھگڑا ہوا۔ جس پر مالک مکان نے دونوں میں صلح کروادی۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ علی نامی گارڈ نے خرم کو قتل کردیا۔ ملزم نے کند آلے کے وار کرکے خرم شہزاد کو قتل کیا۔ ملزم  موقع سے فرار ہے جسے جلد گرفتار کرلیں گے۔

مزیدخبریں