ماں، میری ہمت ٹوٹ گئی‘، خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کا ریٹائرمنٹ کااعلان

12:37 PM, 8 Aug, 2024

 ویب ڈیسک :میں ہار گئی ۔۔ کشتی جیت گئی۔۔ ماں مجھے معاف کرنا۔ آپ کا خواب میری ہمت ٹوٹ چکے ۔۔  محض 100 گرام وزن کے اضافے پر چاندی کے اولمپک میڈل سے محروم ہونیوالی بھارتی خاتون پہلوان وینش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

پیرس اولمپک 2024 میں گزشتہ روز   بھارتی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس نے انھیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس کا ثبوت آج علی الصبح اس وقت ملا جب سبھی کو حیران کرتے ہوئے اس مشہور پہلوان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے حمایت کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کی مقروض رہیں گی۔

ونیش پھوگاٹ نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا ہے کہ اب ان کی ہمت ٹوٹ چکی ہے۔ اپنے 24 سالہ کیریئر کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ لکھتی ہیں ’’الوداع کشتی 2024-2001۔‘‘ پھر وہ اپنی ماں کو یاد کر ان سے معافی مانگتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’’ماں کشتی میرے سے جیت گئی، میں ہار گئی۔ معاف کرنا۔ آپ کا خواب، میری ہمت ٹوٹ چکے۔ اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی اب۔‘‘

اس سے قبل ونیش پھوگاٹ نے کھیل پنچاٹ میں اپیل کرتے ہوئے اولمپک کا سلور میڈل مشترکہ طور سے دینے کی اپیل کی تھی۔ ان کی اس اپیل پر آج فیصلہ آنے کی امید ہے۔ حالانکہ اس فیصلے سے پہلے ہی ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کروڑوں شیدائیوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مزیدخبریں