ویب ڈیسک: نو مئی کے واقعات کی تہلکہ خیز فوٹیجز منظر عام پر آ گئی ہیں۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکنان کو جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور دیگر حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی، ہلہ بولنے اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کارکنان کو حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی پر اکسا رہے ہیں۔ شہریار آفریدی نے ویڈیو میں کہا کہ ہر ماں، ہر بچہ، ہر بیٹی، ہر باپ اور بیٹا کسی کا انتظار نہ کرے، جی ایچ کیو پہنچے۔
فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے شہریار کارکنان کو جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
کوئی کسی کا انتظار نہ کرے، انقلاب کا وقت آن پہنچا ہے، مراد سعید کارکنان کو اشتعال دلاتے رہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اکھٹے ہو جناح ہاؤس جائیں گے۔
نکلیے اپنے بچوں کے ساتھ، اپنی فیملیز اور ساتھیوں کے ساتھ، شاہ محمود قریشی بھی پیچھے نہ رہے۔
اسد قیصر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ نے نکلنا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے ہم نے ہر حد تک جانا ہے۔
پلیز آپ لوگ میرا ساتھ دیں، پہنچیں آپ لوگ غازی گھاٹ، زرتاج گل بھی کارکنان کو اکساتی ہوئی نظر آئیں۔
پی ٹی آئی رہنما عون عباس نے کہا کہ آپ تمام سڑکیں، تمام ہائی ویز۔ تمام پل جو کہ جنوبی پنجاب کو ملاتی ہیں سب بلا ک کردیں۔
شاندانہ گلزار نے خطرناک لب و لہجہ میں کہا کہ اگر خان نہیں تو پاکستان نہیں۔
ابھی کے ابھی ہم جناح ہاؤس اکھٹے ہوں گے۔عثمان ڈار نے کارکنان کوہدایت دی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشااللہ ۔۔ ہم پورے پاکستان کو بند کر کے بتائیں گی کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مارچ میں اعلان کیا کہ ہم کور کمانڈر ہاؤس کی جانب جا رہے ہیں۔