ویب ڈیسک: بنگلا دیش نے پاکستان میں نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد اقبال حسین ڈھاکا میں فارن سروسز اکیڈمی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے 2001 میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس سے قبل محمد اقبال حسین بنگلا دیش کی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل مغربی ایشیا فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ جدہ ، لندن، ماسکو اور ابوظہبی میں بنگلا دیش کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اور دبئی میں بنگلا دیش کے قونصل جنرل بھی رہے ہیں۔
محمد اقبال حسین جلد پاکستان پہنچ کر سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بنگلا دیش کے موجودہ ہائی کمشنر روح العالم صدیقی اب بنگلا دیش واپس جائیں گے۔