آسڑیلیا کے ٹم نیلسن  پاکستان  ریڈ بال ٹیم کے  ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

04:32 PM, 8 Aug, 2024

ویب ڈٰیسک: آسڑیلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ  جیسن گلیسپی کے ساتھ ساوتھ آسٹریلیا کرکٹ میں منسلک رہے ہیں ۔ 

ذرائع کے ،مطابق جیسن گلیسپی  نے ٹم نیلسن کو اپنے اسپورٹ  اسٹاف میں شامل کر لیا ہے ،  ٹم نیلسن جیسن گلیسپی کے ساتھ  پاکستان شاہینز کے   کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ 

 ذرائع کے مطابق ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ  میں شامل تھے۔ پاکستان  ٹیم منجمنٹ کا اعلان  ایک دو روز میں متوقع ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو  گا۔

مزیدخبریں