مسجد نبوی کے امام 7 روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

05:19 PM, 8 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سات روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان مذہبی امور مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے ان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔

پاکستان میں قیام کے دوران ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں