ویب ڈیسک: فہد ہارون کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر کر دیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہو گا۔
واضح رہے کہ فہد ہارون نے پہلے بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں، جب ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر تھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز کے طور پر بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
نئی تقرری کے بعد، فہد ہارون ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں وزیراعظم کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی نگرانی کریں گے اور ان کی مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔