پیرس اولمپکس جیولین تھرو فائنل، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

11:46 PM, 8 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ میں قومی ہیرو ارشدندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، قومی ہیرو ارشد ندیم نے اولمپکس ریکارڈ بنا دیا، دوسری تھرو 92.97 میٹر پھینکی۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو کے مقابلےکے پہلے مرحلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے 118 سالہ تاریخ بدل دی، ارشد ندیم نے دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کردی، جیولین کے فائنل مقابلے میں قومی ہیرو نے بہترین تھروکی،تیسری تھرو 88.72 میٹر کی کی,پہلے مرحلے میں ارشد ندیم سرفہرست رہے،اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا، ارشد ندیم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا کی چوتھی اور بانچویں تھرو پھر ضائع ہوئی، قومی ہیرو ارشد ندیم نے چوتھی 79.40میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ پانچویں 84.87 میٹر کی کی۔قومی ہیرو ارشد ندیم نے آخری تھرو91.79 پھینکی۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کا ارشد ندیم کو کیش پرائز اور سونے کا تمغہ دینے کا اعلان

اس سے قبل ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلے مرحلے میں پہلی تھرو 86.16 کی جب کہ   پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے، جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے،فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی،فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کردی۔

جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی،ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے  نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ  8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا، پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

مزیدخبریں