پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی، لیوی میں اضافہ

05:00 AM, 8 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کرتے ہوئے لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 7.20 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 17 سے کم کر کے 8.19 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 0.46 فیصد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 9 سے بڑھا کر 13 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ جون 2022ء تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی سے صوبوں کو نقصان اور وفاقی حکومت کو فائدہ ہوگا۔ جی ایس ٹی وصولی کے بعد صوبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں