سزائے موت کے مجرموں کی سزا عمرقید میں تبدیل

06:13 AM, 8 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: ( پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پانچ افراد کے قتل میں پانچ، پانچ مرتبہ سزائے موت پانے والے مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی ہے۔ مجرموں پر دہشتگری دفعات کے تحت پانچ افراد کو قتل اور سات کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ 2011ء میں سرگودھا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز کی سربراہی میں بنچ نے اس کیس پر سماعت کی۔ مجرموں نے سزائے موت کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ ایڈوکیٹ ناصر ٹوانہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگری عدالت نے ریکارڈ کا بغور جائزہ نہیں لیا۔ اس پر عدالت نے تمام مجرموں کو دہشتگردی کے چارجز سے بری کرتے ہوئے قتل کی دفعات میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قتل کیس کے مجرموں تنویر حسین اور دیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔
مزیدخبریں